27 اپریل، 2016، 11:27 PM

افغان طالبان نے اپنے وفد کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کردی

افغان طالبان نے اپنے وفد کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کردی

قطر میں قائم افغان طالبان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات کے سیاسی آفس نے اعلی سطحی وفد اسلام آباد روانہ کیا ہے جو کہ افغان پناہ گزینوں کے مسائل کے علاوہ سینئر اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے لئے بات چیت کرے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں قائم افغان طالبان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات کے سیاسی آفس نے اعلی سطحی وفد اسلام آباد روانہ کیا ہے جو کہ افغان پناہ گزینوں کے مسائل کے علاوہ سینئر اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے لئے بات چیت کرے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وفد کا دورہ پاکستان ، طالبان کے بہترین مفاد میں ہو گا اور اس کے یقیناً مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ مصالحتی وفد اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملا برادر کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کرے گا ، ا فغان طالبان کے وفد میں ملا شہاب الدین اور ملا جان محمد شامل ہیں۔ ادھر افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاستان کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بجائے جنگ کرنی چاہیے اور افغان طالبان کے بارے میں پاکستان کانرم رویہ افغانستان کے لئے زبردست نقصان دہ ہے۔

News ID 1863604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha